ویب ڈیسک۔۔۔۔۔امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات حملوں کی لہر مکمل کرلیامریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان حملوں میں نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے، زیرِ زمین ہتھیاروں کے ذخائر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی فورسز نے دیگر ذرائع کے علاوہ جنگی طیاروں، فضائی ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں کا بھی استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ سینٹکام کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی پر مکمل طور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں اور مسلسل چوکس، مہلک کارروائی کے لیے تیار اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔۔۔۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید ہوگئے۔عہدیدار کے مطابق حملوں میں مزید 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں 8 شہری شہید ہوئے تھے۔ شہدا میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔
ایران کیخلاف مسلسل ساتویں رات حملے مکمل ، فوجی لاجسٹکس، بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ۔۔۔۔ ہرمزگان میں امریکی فضائی حملوں میں 3 افراد شہید،ایرانی میڈیا