ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف) صحبت پور کے علاقے دیھ گاڑی میں نو تعمیر شدہ ڈائمنڈ کرکٹ گراو¿نڈ اپنی بے مثال خوبصورتی، جدت اور شاندار ماحول کی بدولت اس وقت پورے نصیر آباد ڈویڑن میں کھیل کے میدانوں کی زینت اور توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس گراو¿نڈ کو علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار اور تاریخی تحفہ قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق اس جدید ترین کرکٹ گراو¿نڈ کی تعمیر رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) میر محمد سلیم خان کھوسہ کی انتھک کاوشوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کے مخلصانہ وڑن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کھیلوں کے شائقین نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دلکش گراو¿نڈ صحبت پور شہر سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ہے، اس کا پرسکون اور سرسبز ماحول کھلاڑیوں کو بہترین اسپورٹس کلچر فراہم کرتا ہے۔ گراو¿نڈ میں کرکٹ کے شوقین افراد اور کھلاڑیوں کے لیے تمام جدید اور بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہیں اور گراو¿نڈ کی خوبصورتی اور معیار کے چرچے دور دور تک پھیل چکے ہیں، جس کے باعث نصیر آباد ڈویڑن اور دیگر ملحقہ علاقوں سے کھلاڑی اور کرکٹ ٹیمیں وقتاً فوقتاً یہاں میچز کھیلنے کے لیے رخ کر رہی ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ یہ خوبصورت میدان محض کھیل کی حد تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ صحبت پور کے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر، ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے روشن مستقبل کی علامت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف علاقے میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ یہ گراو¿نڈ اب صحبت پور کی ایک منفرد اور خوبصورت پہچان بن کر ابھرا ہے۔ نوجوانوں نے اس شاندار کارنامے پر ایم پی اے میر محمد سلیم خان کھوسہ کا شکریہ ادا کیا
نو تعمیر شدہ گراونڈ کھیل کے میدانوں کی زینت اور توجہ کا مرکز بن چکا ہے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل