جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن ریفرل سسٹم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ریفرل پاتھ ویز میں موجود چیلنجز اور خامیوں کی نشاندہی، مختلف اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ، معلومات کے تبادلے، چائلڈ پروٹیکشن سروسز کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے، متعلقہ اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ بچوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہر بچے کو محفوظ ماحول، بروقت قانونی و سماجی تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق تمام کیسز کو فوری، شفاف اور مو¿ثر انداز میں نمٹایا جائے، اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید فعال بنایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے بچوں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ چائلڈ پروٹیکشن نظام کو مزید مو¿ثر، مربوط اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
بچوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل