نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کو آج ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی نے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور مجموعی انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہیں ادویات کی دستیابی، زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات، او پی ڈی میں روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد، آپریشن تھیٹر کی کارکردگی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، درپیش مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ہسپتال میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال غریب اور نادار عوام کے لیے ایک اہم سہارا اور امید کی کرن ہے، لہٰذا یہاں آنے والے ہر مریض کو بہترین ممکنہ علاج اور سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہےانہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعیناتی کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ اور خوش اخلاق رویہ اپنائیں اور علاج معالجے کے تمام مراحل میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ جب مریض علاج کے بعد مطمئن ہو کر جائیں اور انتظامیہ کے لیے دعائیں دیں، تو یہی اس بات کا واضح ثبوت ہوگا کہ عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہا ہے.ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی فراہمی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں موجود ادویات اور ان کی تقسیم کا مکمل اور شفاف ریکارڈ رکھا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں آخر میں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو درپیش مسائل کے فوری حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو اس ضمن میں مو¿ثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
ہسپتال غریب اور نادار عوام کے لیے اہم سہارا اور امید کی کرن ہے،وریندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل