تربت(خ ن)ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے ایکسئین کیسکو ضلع کیچ اور ملک آباد، میری اور گوگدان فیڈرز کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں بجلی کی فراہمی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کے حوالے سے عوامی تعاون کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور کیسکو حکام باہمی تعاون سے بجلی کی فراہمی کے دورانیے کو دوبارہ 20 گھنٹے تک بحال کریں گے۔ ایکسیئن کیسکو آصف عزیز مگسی نے گریڈ اسٹیشن پر جاری تکنیکی بہتری کے کاموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ 18 جولائی کے بعد بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کیسکو حکام کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کیے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع میں عوام کو بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام جاری رہے گا۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے اس مثبت اور فعال کردار کو سراہا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں عوامی مسائل کا حل ممکن بنے گا اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
عوام کو بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی نتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،سر اقبال دشتی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل