کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نان ڈیولپمنٹ فنڈز سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس کے موقع پر کہا جس میں محکمہ کی مالی صورتحال اخراجات اور آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عباس کھوسہ ڈپٹی سیکرٹری عبدالغفور کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری رومانہ مراد کھوسہ سیکشن آفیسر جنرل عبدالغفار محمد شہی سمیت محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران اور حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے محکمہ کے نان ڈیولپمنٹ فنڈز کے موجودہ استعمال مختلف مدات میں اخراجات مالی نظم و نسق اور دستیاب وسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی شرکاء کو رواں مالی سال 2026-27 کے لیے مختص نان ڈیولپمنٹ فنڈز ان کے مو¿ثر استعمال متوقع ضروریات اور مالی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ دستیاب وسائل کو شفافیت کفایت شعاری اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے محکمہ کی انتظامی ضروریات کو بروقت پورا کیا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنی مالی استطاعت اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نان ڈیولپمنٹ فنڈز کا مو¿ثر محتاط اور دانشمندانہ استعمال یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ غیر ترقیاتی فنڈز کے درست اور بروقت استعمال سے نہ صرف محکمانہ امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ سرکاری وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکتا ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مزید کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط شفافیت اور احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور تمام افسران اپنے فرائض ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں تاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اجلاس کے اختتام پر محکمہ کے مالی معاملات کو مزید مو¿ثر بنانے اخراجات کی مسلسل نگرانی کرنے اور نان ڈیولپمنٹ فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
مالیاتی نظم و ضبط شفافیت اور احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے، بابر خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل