بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری، مزید 8دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔۔۔۔۔بلوچستان میں فورسز نے مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران مزید 8خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا ،5روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 117ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 8خارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے جس کے بعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 79ہو گئی ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق 5جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر117خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں