بختیارآباد(لیاقت علی ڈومکی)بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ ڈنگڑا کے مقام پر کار اور ٹرک میں خوف ناک تصادم،ایک شخص جانبحق،ایک زخمی،کار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ریسکیو اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جانبحق و زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ ڈنگڑا کے قریب ٹوڈی کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اسد جمال ولد محمد اکبر جمال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص بھی اسی گاڑی میں سوار تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی دونوں افراد کا تعلق لہڑی شہر سے ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بختیارآباد ،کار اور ٹرک میں خوف ناک تصادم،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل