ژوب( رفیق قیصرانی)گرینڈ الائنس ڑوب کے ایک وفد نے حافظ عثمان اختر کی قیادت میں گورنر بلوچستان، شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی سینئر نائب صدر حافظ عثمان اختر نے گرینڈ الائنس کے مطالبات اور سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کو تفصیل اور مدلل انداز میں گورنر بلوچستان کے سامنے پیش کیا۔وفد نے بالخصوص 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو¿نس (DRA) کے فوری اجراء، احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے تمام اسیرانِ تحریک کی فوری رہائی، جبری ریٹائرمنٹ سمیت ملازمین کے خلاف کی جانے والی تمام تادیبی کارروائیوں کے خاتمے، اور دیگر جائز ملازم دوست مطالبات پر فوری اور مثبت پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے وفد کی گفتگو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنی۔ ملاقات کے فوری بعد انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مو¿ثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔جس پر حافظ عثمان اختر اور وفد کے شرکا فیروز خان نصرالدین شاہ سفر محمد پائندہ خان نے گورنر صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
گرینڈ الائنس ژوب کے وفد کی گورنر بلوچستان سے قات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل