جیکب آباد، 5 جولائی یومِ سیاہ کے خلاف احتجاجی ریلی

جیکب آباد، 5 جولائی یومِ سیاہ کے خلاف احتجاجی ریلی

جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی)جیکب آباد،، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی جیکب آباد کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے 5 جولائی کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔ اس سلسلے میں شہر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں نے بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آمریت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ریلی کی قیادت ضلعی انفارمیشن سیکریٹری جہانگیر کھوسو، شوکت گھنیو اور سٹی رہنما کامران پیچوہو نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ شرکاءنے آمریت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں