بی آر ایس پی کے زیر اہتمام انکم جنریٹنگ گرانٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب
خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )حکومت بلوچستان کے رائیز پروگرام کے تحت بی آر ایس پی کے زیر اہتمام انکم جنریٹنگ گرانٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی اس تقریب کا مقصد مستحق لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع پیدا کرکے ان کی مالی معاونت کرنا ہیں اس پروگرام کے تحت 40 گھرانوں میں پرچون شاپ کے سامان جبکہ مزید 40 گھرانوں میں بھیڑ بکریاں تقسیم ی گئی اس کا مقصد مستحق گھرانوں کو روزگار کے لئے مالی سپورٹ کرنا ہیں تاکہ صحت مند معاشرے کا حصہ بن سکیں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر جمالی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر جمالی نے کہا کہ بی آر ایس پی نے غیر سیاسی اور شفاف انداز سے غریبوں کا اس گرانٹ کے لئے چناو کیا ہیں جو قابل تعریف ہیں اور سول ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہمارا ہروقت سپورٹ بی آر ایس پی کے ساتھ ہوگا انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان رائیز پروگرام کے تحت صوبے کے عوام کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے ایسے پروگرامز جاری رکھے گی جس سے درجنوں خاندان اپنا روزگار خود کماسکیں گے بی آر ایس پی خاران کے پروگرام منیجر حاجی حمزہ قمبرانی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بلوچستان کے چھ اضلاع میں عمل درآمد کی جارہی ہیں اس میں نوجوانوں اور غریب خاندانوں کو ترجیحات میں شامل کی جارہی ہیں ٹیکنیکل اور ووکیشنل سکلز کی تربیت پاکستان کے معتبر اداروں میں دی جائی گی اور کچھ نوجوانوں کو باقاعدہ بھیج چکے ہیں تقریب سے ڈسٹرکٹ نیٹ ورک کے صدر مقبول بلوچ جنرل سیکرٹری سفر خان راسکوئی بی آر ایس پی کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر سید یسین شاہ نے بھی خطاب کیا