تہران…..امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، ایران کے مختلف شہروں اہواز، چابہار، قشم اور بندر عباس کے علاقوں پر حملے میں 12 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے خورستان میں 7، ایرانی جزیرے سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے، آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے، امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔
امریکی فوج کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
امریکا کا ایران پر حملہ، مختلف شہروں میں بمباری سے 12 افراد شہید، 70 سے زائد زخمی