محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔برطانوی نائب وزیر خارجہ نے امریکہ ایران مفاہمت پر پاکستان کے مثبت اور بھر پور کردار کو سراہا۔ برطانوی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لئے تاریخی کردار ادا کیا۔ ہمیش فالکنر نے کہاکہ ایران امریکہ مفاہمت نے پاکستان کو عالمی امن کا علمبردار بنا کر پیش کیا ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین انسداد دہشت گردی، انسداد غیر قانونی مائیگریشن، ادارجاتی تعاون، پولیس ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔محسن نقوی نے کہاکہ اپسکیل پراجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، پاکستانی اداروں کی استعدادکار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔دونوں وزراءنے جعلی سٹوڈنٹ ویزوں کے مسلے کے حل کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ محسن نقوی نے کہاکہ کئی دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے سرگرم ہیں، افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین کے استعمال کو روکنا ہو گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔وفاقی وزراءچوہدری سالک حسین، علی پرویز ملک، طلال چوہدری، عون چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ این پی اے اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں