لاہو…….قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا محض بجلی، پیٹرولیم لیوی یا مہنگائی کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق، باعزت زندگی اور روشن مستقبل کی جدوجہد ہے۔ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے محدود اور عارضی ریلیف کے بجائے عوام کو مستقل، جامع اور عملی ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ جب تک عوامی مطالبات پر سنجیدہ اور اطمینان بخش پیش رفت نہیں ہوتی، جدوجہد جاری رہے گی۔دھرنے کے اکتیسویں روز وسطی پنجاب کے اضلاع ،ننکانہ ،شیخو پورہ اور قصور کےشرکاءدھرنا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بجلی کے بھاری بل، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور حکومتی ٹیکسوں کا بوجھ براہ راست خواتین، بچوں اور متوسط و غریب خاندانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ خواتین گھر کا بجٹ چلانے، بچوں کی تعلیم، صحت اور خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ایسے حالات میں محض اعلانات یا محدود ریلیف عوام کے مسائل کا مستقل حل نہیں۔ثمینہ سعید نے وسطی پنجاب کے اضلاع کی ہونہار طالبات میں تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جماعت اسلامی خواتین کو صرف مسائل کا شکار طبقہ نہیں سمجھتی بلکہ انہیں قومی تعمیر، تعلیم، تربیت اور قیادت میں فعال کردار ادا کرنے والی قوت سمجھتی ہے۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں بچیوں اور خواتین کی دینی و دنیاوی تعلیم، کردار سازی اور صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے مختلف اداروں اور منصوبوں کے ذریعے کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فہم القرآن کے ادارے قرآن کریم کی تعلیم، فہم اور عملی زندگی سے تعلق مضبوط کرنے کے مراکز ہیں، جبکہ دینی و دنیاوی تعلیم کے ادارے نئی نسل کو علم، شعور، اخلاق اور ذمہ داری کا احساس دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بنو قابل جیسے منصوبے نوجوانوں، خصوصاً بچیوں اور خواتین کے لیے جدید ہنر، ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع کی جانب اہم قدم ہیں۔ تعلیم کو محض ڈگری تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے خوداعتمادی، خودانحصاری اور معاشرے کی تعمیر کا ذریعہ بنانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد ایسی بیٹیاں اور خواتین تیار کرنا ہے جو دین سے وابستہ، علم سے آراستہ، کردار میں مضبوط اور اپنے خاندان و معاشرے کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ تعلیم یافتہ ماں ایک باشعور نسل کی تربیت کرتی ہے اور باکردار بیٹی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔ثمینہ سعید نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے دھرنے کے مقام پر لاہور بھر کے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ہونہار طالبات میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ یہ سرگرمی اس بات کا اظہار ہے کہ جماعت اسلامی احتجاجی جدوجہد کے ساتھ ساتھ تعلیم، صلاحیتوں کے اعتراف اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کو بھی اہمیت دیتی ہے۔ ہماری طالبات قوم کا سرمایہ اور لاہور کا فخر ہیں، ان کی کامیابی پورے معاشرے کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ خواتین اور بچوں کے مسائل کو ترجیح دے، تعلیمی مواقع میں اضافہ کرے، مہنگائی کا بوجھ کم کرے اور عوام کے وسائل کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کرے۔ ملک کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب ہر بچی کو معیاری تعلیم، ہر خاتون کو باوقار مواقع اور ہر خاندان کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تعلیم، تربیت اور شعور کی شمعیں جلا کر ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہے،ثمینہ سعید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل