الیکشن کمیشن کے تازہ اعدادوشمار‘بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 58 لاکھ 154 پہنچ گئی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2 جولائی کے بعد مجموعی طور پر 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا، جس کے بعد ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب ملک کا سب سے زیادہ ووٹرز رکھنے والا صوبہ ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 154 ہوگئی ہے، جہاں 2 جولائی کے بعد 37 ہزار 372 نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاخیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہوگئی جبکہ 2 جولائی کے بعد صوبے میں 85 ہزار 309 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور سب سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز رکھنے والا ضلع ہے، جہاں 74 لاکھ 12 ہزار 267 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ 9 لاکھ 48 ہزار 657 رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ووٹر ضلع ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پشین میں 3 لاکھ 47 ہزار 91، خضدار میں 3 لاکھ 20 ہزار 871، کیچ میں 2 لاکھ 87 ہزار 518، نصیرآباد میں 2 لاکھ 57 ہزار 501، چمن میں 2 لاکھ 7 ہزار 882، حب میں ایک لاکھ 52 ہزار 866، ڈیرہ بگٹی میں ایک لاکھ 52 ہزار 555، جعفرآباد میں ایک لاکھ 50 ہزار 352 جبکہ گوادر میں ایک لاکھ 49 ہزار 337 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔دوسری جانب ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد بھی 6 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 116 تک پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 90 لاکھ 14 ہزار 985 ہے۔ لاہور خواتین ووٹرز کے اعتبار سے بھی سرفہرست ہے، جہاں 35 لاکھ 49 ہزار 226 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں