نادرا نے حج و عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کارڈ کا آسان طریقہ کار متعارف کرادیا

کراچی۔۔۔۔۔۔۔نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز اور وزارت صحت کے اشتراک سے حج و عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا۔نادرا کے مطابق پاکستانی زائرین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق اور مقررہ فیس کی ادائیگی کرسکیں گے، جبکہ قریبی ای سہولت فرنچائز سے بھی یہ سہولت حاصل کی جاسکے گی۔بائیومیٹرک تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد زائرین کو ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے منظور شدہ وفاقی حکومت کے سول ڈسپنسری کاو¿نٹر سے ویکسین لگوانا ہوگی۔ اس موقع پر بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔حکام کے مطابق سعودی حکومت کی مقررہ شرائط کے تحت زائرین کو انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائی جائے گی، جس کے بعد نادرا کی ویب سائٹ سے ویکسینیشن کارڈ آن لائن ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکے گا۔بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایات کے مطابق پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے نادرا کا ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا لازم ہے۔ 14 ستمبر 2026ءکے بعد ویکسینیشن کا ثبوت موجود نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی زائرین کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں