ٹرائیبیکا کے زیر اہتمام پروقار ہائی ٹی کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرائیبیکا کے زیر اہتمام ڈیفنس فیز 8 میں پروقار ہائی ٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف صنعتکار اور ڈیفنس کلفٹن کے تاجر رہنما زکر محنتی سمیت کاروباری، سماجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں راجہ مظہر، ندیم نذیر، آصف عبدالکریم، عدنان تنبی، تیمور بٹ، عمار تنبی، سمیر ہاشمی، ارحم عدنان، اسد زکریا، احسن صدیقی، ذیشان، احمد اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ہائی ٹی کے موقع پر ٹرائیبیکا پروجیکٹ کے حوالے سے شرکائ اور شہریوں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جبکہ پروجیکٹ کی لوکیشن، رہائشی سہولیات، جدید طرز تعمیر اور اپارٹمنٹس کی قیمتوں کے حوالے سے شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں اپارٹمنٹس کی بکنگ کرائی گئی، جس سے پروجیکٹ پر عوام کے اعتماد اور دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر معروف بزنس مین رہنما زکر محنتی، تیمور بٹ، عدنان تنبی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائیبیکا پروجیکٹ انتہائی اچھی اور موزوں لوکیشن پر قائم کیا جا رہا ہے، جہاں لوگوں کو مناسب اور کم قیمت میں جدید سہولیات سے آراستہ لگڑری اپارٹمنٹس فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں معیاری رہائش کے ساتھ مناسب قیمت بھی شہریوں کی اہم ضرورت ہے اور ٹرائیبیکا اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔زکر محنتی، عدنان تنبی ، تیمور بٹ و دیگر نے کہا کہ پروجیکٹ میں جدید طرز زندگی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شہریوں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی رہائش اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے ٹرائیبیکا میں اپارٹمنٹ حاصل کریں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کرکے جلد از جلد اپنے اپارٹمنٹس کی بکنگ کرائیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔تقریب میں شریک مہمانوں اور شہریوں نے ٹرائیبیکا پروجیکٹ کی لوکیشن، منصوبہ بندی اور اپارٹمنٹس کی سہولیات کو سراہتے ہوئے اسے رہائش اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک قابلِ توجہ منصوبہ قرار دیا۔ ہائی ٹی کے دوران شرکائ نے باہمی ملاقاتیں بھی کیں اور پروجیکٹ کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں