سیرتِ طیبہ ہمارے لیے رہنمائی کا مکمل سرچشمہ ہے شکیل احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائینز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305 ساو¿تھ، ریجن تہموریہ کی جانب سے پاکستان امریکن کلچر سینٹر کراچی میں ڈسٹرکٹ کے دیگر کلبز، ریجن نیو ایلیٹ، نیو سن رائز لائینز کلب، جیسمین لائینز کلب، سہارا لائینز کلب، نیو ہارمنی اور پی اے سی سی کے تعاون سے شانِ جشن عید میلاد النبی ﷺکی بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیااس موقع پر پروگرام آرگنائزر و چیئرپرسن ریجن تہموریہ شبنم سہیل نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیے، جبکہ ریجن چیئرمین ریجن ایلیٹ سلطان محمود نے معزز مہمانوں اور شرکائے محفل کو خوش آمدید کہتے ہوئے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ بابرکت محفل میں لائینز کلب سے تعلق رکھنے والے ممبران، پی اے سی سی کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل کے دوران نعتِ رسولِ مقبول ﷺپیش کی گئی اور مقررین نے حضور اکرم ﷺکی سیرتِ طیبہ، حسنِ اخلاق، صبر، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت سے محبت کے روشن پہلوو¿ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں اپنی عملی زندگی میں آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنانا چاہیے دیگر مقررین میں پی سی سی لائین سید ظفر اقبال اور عباس حسین شامل تھے، جنہوں نے اسوہ رسول ﷺ کے مختلف پہلوو¿ں پر اظہارِ خیال کیا تقریب میں سابق کونسل چیئرمین سید کامران علی، سابق کونسل چیئرمین صبیح احمد قاضی، سابق کونسل چیئرمین ارشد اسلام، سابق کونسل چیئرپرسن میمونہ ارشد، آنے والی کونسل چیئرمین نگہت جاوید، سابق گورنر نور اصیام نور، سابق گورنر حبیب اللہ خان، سابق گورنر فاروق ڈیڈی، سابق گورنر امین علانہ، معاون ڈسٹرکٹ گورنر (اول) محمد اشفاق، معاون گورنر (دوم) صفیہ حسن، ڈسٹرکٹ سیکریٹری لائین محمد عمران اور ڈسٹرکٹ خازن لائین محمد اشفاق نے خصوصی شرکت کی مقررین نے اس موقع پر کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا مقصد صرف عقیدت کا اظہار نہیں بلکہ حضور اکرم ﷺکی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا بھی ہے معاشرے میں محبت، بھائی چارے، رواداری، خدمتِ خلق اور باہمی احترام کو فروغ دے کر ہم سیرتِ رسول ﷺ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو سکتے ہیںپروگرام کے اختتام پر موجودہ سال 2026-27کے لیڈر ڈسٹرکٹ گورنر لائین شکیل احمد نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی مثالی زندگی، اعلیٰ اخلاق اور انسانیت کے لیے آپ ﷺکی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ہمارے لیے رہنمائی کا مکمل سرچشمہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو فروغ دیںآخر میں پروگرام کی میزبان شبنم سہیل نے نعت خواں حضرات، مقررین اور منتظمین میں تحائف تقسیم کیے شرکائے محفل نے بابرکت تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا محفل کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعاو¿ں کے ساتھ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں