کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالرکی قدر مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 4,398 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 17 روپے کی کمی سے 7124 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 277.35 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.36 روپے پر بند ہوئی تھی۔
سونا600روپے مزید سستا،ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل