لاہور( این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی جیل سے نہ نکلیں،وقت بدلے گا، ان کو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب صرف پی ٹی آئی نہیں ہر کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، سپریم کورٹ سے بڑی عدالت تو کوئی نہیں ہے مگر فیصلہ نہیں مانا گیا،ہم نے عدالت سے کمٹمنٹ کی میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی جگہ نہیں لے سکتی، اگر گوہر کی جگہ کہتے تو سمجھ آتی ہے۔ ایسی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیںجو خود چیئرمین شپ کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کب تک یہ ظلم برداشت کرنا ہے۔
بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی جیل سے نہ نکلیں‘ علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل