راولپنڈی…..قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے راولپنڈی میں خواتین کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کی خواتین نے آج ایک اور تاریخ رقم کردی ہے، خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح اعلان ہے کہ راولپنڈی کی خواتین بیدار ہیں اور عوامی حقوق کی اس تحریک میں اپنے قائد کی پکار پر میدان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماو¿ں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس اجتماع میں موجود ہیں۔ ہم صرف کسی ایک طبقے کا نہیں بلکہ 25 کروڑ پاکستانی عوام کا مقدمہ لے کر کھڑے ہیں۔ لیوی اور بھتہ کے خلاف شروع ہونے والی یہ تحریک اب بیداری کی ایسی لہر بن چکی ہے جو عوامی انقلاب کے راستے پر آگے بڑھے گی۔ثمینہ سعید نے کہا کہ یہ وہی پنجاب ہے جہاں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ہزاروں واقعات کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملتا، یہ وہی پاکستان ہے جہاں کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ راولپنڈی جیسے بڑے شہر میں بھی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مناسب مواقع ناکافی ہیں۔ حکمران عوام کی مشکلات کا احساس کریں، ورنہ عوامی مارچ جب آگے بڑھے گا تو حکمرانوں کے لیے اسے سنبھالنا آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز مافیا کو لگام دو، عوام کو سستی بجلی اور سستی روٹی دو۔ عوام بجلی کے بھاری بل، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ حکمران عوام پر نئے ٹیکس لگانے سے پہلے اپنی مراعات، عیاشیاں اور مفت بجلی کے مراعاتی نظام کا خاتمہ کریں۔
حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں،ثمینہ سعید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل