جیکب آباد ( انیس جکھرانی) 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کےموقع پر سکیورٹی، صفائی، صحت، ٹریفک اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد شہزاد احمد ساہی کی زیر صدارت دربار ہال، ڈی سی آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس، ریونیو، میونسپل و لوکل گورنمنٹ، صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سیپکو اور ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ علمائے کرام، مذہبی رہنماو¿ں اور جلوسوں کے منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پولیس حکام کو جلوسوں اور محافل کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا مو¿ثر انتظام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے تمام راستوں پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہنگامی سہولیات کو لازمی طور پر یقینی بنانے کا حکم دیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلوس کے راستوں کا پیشگی معائنہ کریں اور راستے میں حائل رکاوٹوں، تجاوزات اور نیچے لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو فوری طور پر ہٹائیں۔ محکمہ صحت کو ہسپتالوں اور بنیادی صحت کے مراکز میں ادویات، ایمبولینسز اور ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کو بھی مکمل الرٹ رکھا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہزاد احمد ساہی نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ امن، محبت، بھائی چارے اور رحمت کا پیغام لے کر آتا ہے، اس لیے تمام محکموں اور مذہبی تنظیموں کو باہمی تعاون سے ضلع میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھنا ہوگا۔اجلاس میں شریک علمائے کرام اور مذہبی رہنماو¿ں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام پروگرام روایتی عقیدت واحترام اور پرامن ماحول میں منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل