پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کی جانب سے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی سیکریٹری گورنمنٹ آف سندھ آن انوائرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج فیصل احمدعقیلی ،پریذیڈینٹ ایم پاک شیخ امتیاز حسین،چیئرمین ذیشان الطاف لویا،گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت، عاطف خان، ندیم معاذ جی، سمیر شمسی، نعمان احمدانی، منصور احمد، محمد حنین اور عمر فاروق سمیت دیگر کاروباری شخصیات، فورم کے عہدیداران اور معززین نے شرکت کی معزز شخصیات موجود تھیںتقریب کے دوران پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی شرکاءنے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کی آزادی کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اس موقع پرا مریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے آج کے دن ہمیں نہ صرف آزادی کی خوشی منانی چاہیے بلکہ ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور معاشی مضبوطی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنے کا عہدبھی کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے تاجر اور صنعتکار نہ صرف ملک کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ٹیکسز کی ادائیگی، برآمدات میں اضافے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ تاجر برادری اگر پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا کر انہیں عالمی منڈیوں تک پہنچانے، نئی صنعتوں کے قیام اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے تو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے انہوںنے کہاکہ تاجر برادری مستقبل میں حکومت کے ساتھ مل کر برآمدات بڑھانے، درآمدات کا متبادل پیدا کرنے، آئی ٹی اور ای کامرس کو فروغ دینے، نوجوانوں کو کاروباری تربیت دینے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری پاکستان لانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کر سکتی ہے اس کے ساتھ حکومت کو بھی کاروباری طبقے کے لیے آسان اور شفاف ٹیکس نظام، توانائی کی بہتر فراہمی، پالیسیوں میں تسلسل اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہوگا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ اگر حکومت اور تاجر برادری ایک مشترکہ معاشی ویژن کے تحت کام کریں تو پاکستان نہ صرف معاشی طور پر خودمختار ہو سکتا ہے بلکہ روزگار، برآمدات، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر سکتا ہے تقریب کے موقع پر انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تقریب کے اختتام پر شرکاءنے پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں