کوئٹہ: ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال

کوئٹہ……. بلوچستان میں ایک روز کی بندش کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک روز کی بندش کے بعد بلوچستان میں ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں