ہرنائی (خ ن)ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہرنائی پولیس مکمل طور پر الرٹ نظر آرہی ہے۔ اسی سلسلے میں ایس پی ہرنائی، انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے گزشتہ رات ہرنائی بازار کا اچانک دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور پولیس نفری کی الرٹنس کو پرکھنے کے لیے ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے رات گئے ہرنائی بازار اور شہر کے مختلف حساس مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زمینی سطح پر تعینات پولیس اہلکاروں کی موجودگی اور پیٹرولنگ ٹیموں کی ارکردگی کا خود معائنہ کیا۔اپنے اس دورے کے دوران ایس پی ہرنائی نے شہر کے مختلف سیکیورٹی پوائنٹس، ناکوں اور مختلف تھانوں کی پیٹرولنگ ٹیموں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کو احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایات دیںڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی عبدالحفیظ جکھرانی نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکار 24 گھنٹے الرٹ رہیں سیکیورٹی کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔دورے کے دوران ایس پی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں پرامن فضا قائم رکھنا ہرنائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صاف واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایس پی ہرنائی کے اس اچانک دورے سے جہاں پولیس محکمے میں مزید چستی اور تحرک دیکھا گیا، وہیں مقامی عوام میں بھی تحفظ اور اطمینان کا احساس بیدار ہوا ہے
مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، عبدالحفیظ جکھرانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل