اورماڑہ۔۔۔۔۔) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کا ایک روزہ دورہ انتظامیہ و حق دو تحریک کے عہدیداروں سے اہم ملاقات رکن صوبائی اسمبلی گوادر اور حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اورماڑہ کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے ان کے دفتر میں اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں عوامی مسائل اور علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اورماڑہ آچار ہاسنگ اسکیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں 1000 ایکڑ پر محیط اس منصوبے کو شفاف اور بے ضابطگیوں سے پاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اس کے ثمرات براہ راست اورماڑہ کے عوام تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر حق دو تحریک کے عہدیداروں نے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے دورانیے میں کمی کا معاملہ اٹھایا اور سپلائی سسٹم کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ مزید برآں شہر میں بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے 200KVA کے 6 نئے ٹرانسفارمرز کی فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تمام مسائل اور مطالبات کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں تحصیلدار اورماڑہ نور خان بلوچ سمیت حق دو تحریک اورماڑہ کے رہنما بنڈی شمبک، کامریڈ عمر جان، کہدہ مراد حاصل، ارشد پھلی، عثمان ملین، زاہد بلوچ، غلام محمد بلوچ، شفیق عبدللہ، اعجاز احمد، وسیم اصغر اور دیگر سینیئر عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج اورماڑہ مختار احمد، میر تاجل بزنجو اور دیگر بھی اس دوران موجود رہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جن کی نگرانی ایس ایچ او سٹی بشیر یوسف اور ایس ایچ او صدر تھانہ فتح محمد کر رہے تھے۔
اورماڑہ، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا ایک روزہ دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل