موسیٰ خیل۔۔۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ (MRM) جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی امان شاہ، اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران، ایم این ای آفیسر عمران بزدار اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی امان شاہ نے ضلع بھر کے بنیادی صحت کے مراکز میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور جاری فیلڈ سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، اور کارکردگی کے حوالے سےاعداد و شمار پیش کیےاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ کاکڑ نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کا باہمی تعاون ضلعی سطح پر صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں کارکردگی کا یہ تسلسل مزید مو¿ثر انداز میں جاری رکھا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹجائزہ اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل