پولیو مہم کے تمام انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے، صلاح الدین نورزئی

نصیرآباد(خ ن)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان نے ڈویژن بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی موجود تھے جبکہ دیگر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، ڈی ایچ او نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اسکے علاوہ ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کمشنر نصیرآباد نے اس بات پہ زور دیا کہ پولیو مہم کے تمام انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے، بالخصوص مائیکرو پلان، ٹیم ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اسکے علاوہ لو پرفارمنگ یو سی میں مانٹرنگ کا نظام بہتر بنایا جائے جہاں کمزور کارکردگی یا خطرات موجود ہیں وہاں مو¿ثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کیے جائیں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ ہر بچے تک پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پہنچانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں