محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری

نصیر آباد( محمد یونس عمرانی)چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون محمد بشیر ناصر کی نگرانی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔انٹرویوز کے عمل میں ایس ای سرکل نصیرآباد فدا حسین کھوسہ، صلاح رند، شیراللہ کھوسہ، ایکسین خلیل احمد عمرانی سمیت دیگر افسران شریک ہیں، جبکہ محمد اسحاق مستوئی، عابد علی پہنور، محمد اقبال مری اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں۔اس موقع پر امیدواروں کے تعلیمی اسناد، تجربے اور اہلیت کا شفاف انداز میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انٹرویو کمیٹی کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھرتی کا تمام عمل میرٹ، شفافیت اور حکومتی پالیسی کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ اہل اور مستحق امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔امیدواروں نے بھی امید ظاہر کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں