جعفرآباد ، بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل
جعفرآباد (مقصود احمد مہر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے ترقیاتی فنڈز سے، بیرسٹر میر قیس خان جمالی کی تجویز پر یونین کونسل بندمانک کے گوٹھ عبدالعزیز کھوسہ سے گوٹھ مولا بخش کھوسہ تک بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ سڑک کی تکمیل سے علاقے کے ہزاروں مکینوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی، جبکہ طلبہ، کسانوں، تاجروں اور عام شہریوں کو روزمرہ سفر میں آسانی حاصل ہوگی۔ اس ترقیاتی منصوبے کو عوامی فلاح کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔منصوبے کی تکمیل غلام ربانی کھوسہ کی نگرانی میں شفاف اور معیاری انداز میں انجام دی گئی، جس پر مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔علاقہ مکینوں نے میر خان محمد خان جمالی اور بیرسٹر میر قیس خان جمالی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے علاقے کی دیرینہ ضرورت کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔