اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشیش
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ھماکے سے ٹاورز کو نقصان پہنچا واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع ایک اور ٹاور کے ساتھ نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا پولیس کے مطابق نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ چھتر کی حدود کنری اور بانڑی کے درمیانی علاقے میں اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ٹاورز کو نقصان پہنچا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ایک اور ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کو ناکارہ بنا کر تباہ ہونے سے بچالیا گیا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے ۔