تحصیل مانجھی پور کے مختلف علاقوں میں ٹف ٹائل روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

تحصیل مانجھی پور کے مختلف علاقوںمیں ٹف ٹائل روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

جعفرآباد (مقصود احمد مہر) رکنِ قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے فنڈ سے، میر قیص خان جمالی کی تجویز کردہ ترقیاتی اسکیم کے تحت ضلع صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور کے مختلف علاقوں، جن میں جمالی محلہ، کھوسہ محلہ، بگٹی محلہ، سومرہ محلہ، مرہٹہ محلہ، جھنجہ محلہ سمیت دیگر محلے شامل ہیں، میں ٹف ٹائل روڈ کی تعمیر کا کام حاجی گلاب خان جمالی کی نگرانی میں تیزی سے جاری ہے، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اہلِ علاقہ نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی اور میر قیص خان جمالی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی عملی تکمیل کا واضح ثبوت ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر مزید تیز ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں