عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ڈاکٹر شاہین

کراچی: ہیومن رائٹس پروٹیکشن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے مقصد سے اتوار، 5 جولائی 2026ءکو ضلع غربی کے علاقے تاب روزہ میڈیکل سینٹر، لیاری، نزد تاج مسجد، ایف 11 میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا کیمپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جہاں مستحق اور نادار افراد کے لیے مفت طبی معائنہ، مفت ادویات اور ماہر ڈاکٹروں کی طبی مشاورت فراہم کی جائے گی اس موقع پر چیئر پرسن ڈاکٹر شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے معاشرے کے غریب اور مستحق افراد تک صحت کی معیاری خدمات پہنچانا ہیومن رائٹس پروٹیکشن ویلفیئر آرگنائزیشن کا بنیادی مشن ہے، اور ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے انہوںنے کہا کہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ویلفیئر آرگنائزیشن ایک غیر منافع بخش فلاحی ادارہ ہے جو معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف سماجی اور انسانی فلاحی سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ، علی محمد صدیقی شجر دوست نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے انہوں نے مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور طبی شعبے سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ اس فلاحی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں انہوںنے کہاکہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ویلفیئر آرگنائزیشن بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، صحت، تعلیم، خواتین اور بچوں کی فلاح، بزرگ شہریوں کی معاونت، اور قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے عملی اقدامات کررہا ہے جبکہ ادارے کی جانب سے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپس، بلڈ ڈونیشن کیمپس، آگاہی سیمینارز، راشن کی تقسیم اور دیگر رفاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیںاس موقع پرچیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ، فیضان عکاشہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد ان افراد تک طبی سہولیات پہنچانا ہے جو مالی مشکلات کے باعث مناسب علاج سے محروم رہ جاتے ہیں انہوں نے ضلع غربی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کیمپ میں شرکت کر کے مفت طبی معائنہ اور ادویات حاصل کریںن عکاشہ نے کہاکہ تنظیم کا عزم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں ہر فرد کو بلاامتیاز عزت، مساوات اور بنیادی سہولیات میسر ہوں جبکہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن ویلفیئر آرگنائزیشن معاشرے میں بھائی چارے، باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے سرکاری و نجی اداروں، مخیر حضرات اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے ادارے کی قیادت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی حقیقی انسان دوستی ہے، اسی مقصد کے تحت تنظیم مستقبل میں بھی صحت، تعلیم، انسانی حقوق اور سماجی بہبود کے مزید منصوبے متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں