عراق کے خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداواری سرگرمیاں معطل، بجلی کی فراہمی متاثر

عراق کے کردستان ریجن میں واقع متحدہ عرب امارات کے بڑے گیس فیلڈ خور مور کو ڈرون حملےکا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گیس فیلڈ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔دو سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں گیس فیلڈ کی پیداواری سرگرمیاں معطل کردی گئیں، وہاں کام کرنے والے ایک انجینئر نے بتایا کہ حملے میں گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔کردستان ریجن کے قدرتی وسائل اور بجلی کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ رات 11 بجے خور مور گیس فیلڈ کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا، ایک کرد سکیورٹی ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گیس فیلڈ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون حملہ کیا گیا۔کردستان ریجن کی وزارت بجلی کے مطابق حملے کے بعد بجلی کے قومی نظام سے تقریباً 2 ہزار 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں