شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

لاہور۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا ء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی انتظامی،سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی لانے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر معاشی اشاریوں کی بہتری کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح مہنگائی کی شرح کو مزید کم کرنا اور عام بالخصوص غریب طبقے کو محسوس ہونے والا ریلیف فراہم کرنا ہے۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو معاشی استحکام کے اقدامات کو مزید تیز کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں