پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 7 دن کی اوسط پر ہوتا ہے،علی پرویز ملک

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین سپلائی برقرار رکھنے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کےلئے عالمی منڈی کی قیمتوں کے تناظر میں کیا جاتا ہے۔منگل کورکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 7 دن کی اوسط پر ہوتا ہے، ہم پٹرول درآمد کرتے ہیں، سپلائی برقرار رکھنے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کےلئے عالمی منڈی کے تناظر میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، صرف روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا اعلان کیا جاتاہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم کمپنیوں نے اپنا منافع کم کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ کمی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں