تہران ……ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی بنیادی اختلافات نہیں ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک گفتگو مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے فرانس میں مظاہروں کی وجہ امریکا ایران جنگ کے باعث ایندھن کی بلند قیمتوں کو قرار دیے جانے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی حمایت کی تھی، میکرون نے امریکی جرائم کا خیر مقدم کر کے موجودہ صورتِحال کی بنیاد رکھی۔
ایران کے علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی بنیادی اختلافات نہیں، مسعود پزشکیان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل