لاہو۔۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں بچوں، اساتذہ اور دیگر افراد کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ?پوری قوم غمگین ہے ، پھول جیسے بچے حکمرانوں کی غفلت اور نا اہلی کا شکار ہو گئے۔ یہ واقعہ کسی دور دراز علاقے میں نہیں بلکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہوا ہے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں اموات کے واقعات کراچی اور لاہور میں بھی پیش آچکے ہیں۔ کتنا بڑا قومی المیہ ہے کہ سیاسی جماعتیں 40 سال ، 18 سال، 13 سال تک صوبوں پر راج کرتی ہیں مگر نچلی سطح تک بلدیاتی نظام ونمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک عمارت بنانے کھڑے ہوں تو دسیوں ادارے رشوت مانگنے آجاتے ہیں مگر جب اہل علاقہ کہیں نشاندہی کرتے ہیں کہ بلڈنگ خستہ حال ہوچکی ہے تو کہیں کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہوتا ۔ اگر بلڈنگ کنٹرول کا محکمہ صوبائی حکومتوں کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت ہو تو نہ صرف اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکتا ہے بلکہ اہل علاقہ فوری احتساب اور ذمے داران کی گرفت کرسکتے ہیں۔ ایک ہی حل ہے کہ ملک بھر میں بااختیار شہری حکومتیں قائم کی جائیں۔ یہی اصل جمہوریت ہے اور یہی مسائل کا حل ہے۔مزید برآں انہوں نے المناک حادثے میں بچوں اور خاتون ٹیچر سمیت پنتیس افراد کی شہادت پر دلی رنج و افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے والدین اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔امیر جماعت اسلامی نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ زخمی بچوں کے فوری اور مفت علاج کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاو¿نڈیشن کی مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کریں، جاں بحق اور زخمی بچوں کے اہل خانہ سے رابطہ کریں، ان کی ضروریات کا جائزہ لیں اور علاج معالجے سمیت ہر ممکن امداد اور تعاون فراہم کریں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے۔
پشاور سکول حادثہ انتہائی افسوسناک ، پوری قوم غمگین ہے‘حافظ نعیم الرحمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل