بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

پشاور۔۔۔۔۔۔۔ضلع بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، ضلعی پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم اتحاد المجاہدین پاکستان کے کمانڈر محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف سی ٹی ڈی بنوں میں 22مقدمات درج تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق محب خان عرف ثمین ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملوں، اغوا اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔حکام نے کہاہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں