اسلام آباد۔۔۔۔۔وفاقی حکومت نے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت دیدی۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کیلئے برابر ہیں، سردار ایاز صادق غیرجانبدار ہیں، ملکی مفاد اور آئینی معاملات میں بیٹھنے کیلئے جگہ اہمیت نہیں رکھتی، قائد حزب اختلاف اسپیکر چیمبر ضرور آئیں اور بات کریں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بات کرنے کیلئے بھی اسپیکر سے اجازت لینا پڑتی ہے، اسپیکرکا رویہ ایسا ہےکہ اپوزیشن لیڈرکو ان کے چیمبر آنے پر کوئی شکایت نہیں ہوگی۔
حکومت کی ایک بار پھر قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل