اسلام آباد۔۔۔۔۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا،پی ٹی آئی کی قیادت کو کبھی دہشت گردی کی مذمت کرتے نہیں سنا، ایمرجنسی اگر لگے گی تو پی ٹی آئی حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے لگے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دھمکی نہیں دی، مسائل کا حل بتایا ہے اور لانگ مارچ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات گنوائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جو بات کی ہے، وہ خطرناک ہے، مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نے گفتگو کا آغاز کے پی میں دہشت گردی کے مسئلے سے کیا تھا، ہم نے کہا کہ اس جنگ میں صوبائی حکومت کا تعاون نہیں مل رہا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی وفد نے کہا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں ہم صوبائی حکومت سے بات کریں گے، آجوزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف پالیسی میں تعاون نہیں کروں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہے وہاں لاشیں گررہی ہیں، اگر صوبے میں سیاسی جماعتوں نے قرار داد پاس کی ہے تو قابل احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو کبھی دہشت گردی کی مذمت کرتے نہیں سنا، بتایا جائے کہ کیا صوبائی حکومت دہشت گردی اکیلے کنٹرول کرسکتی ہے؟۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی، اسمگلنگ اور منشیات کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو وفاقی ادارے کام کررہے ہیں، اس میں صوبائی حکومت نے سپورٹ دینی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مذاکرات میں کیوں نہیں آئے؟ مذاکرات میں پہلا نقطہ تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا مینا خان کو ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے 36ارکان قومی اسمبلی استعفیٰ نہیں دیں گے،ایمرجنسی اگر لگے گی تو پی ٹی آئی حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے لگے گی۔
حکومت نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا، طارق فضل چوہدری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل