کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت شیخ امتیاز حسین کو ایک بار پھر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی پاکستان،امریکہ بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مسلسل قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔شیخ امتیاز حسین پاکستان کی کاروباری برادری کے ایک نمایاں رکن ہیں اور انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی کاروباری فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ایک تجربہ کار کاروباری شخصیت اور لیڈر کی حیثیت سے وہ پاکستان کی برآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارتی سہولت کاری اور بین الاقوامی کاروباری شراکت داریوں کو فروغ دینے میں سرگرم عمل رہے ہیں۔ پاکستان ، امریکہ بزنس کونسل کے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران، انہوں نے مسلسل پاکستان اور امریکہ کے نجی شعبوں کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں کی وکالت کی ہے۔ اس دوران انہوں نے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے، کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کاروباری برادریوں کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی روابط قائم کرنے پر خصوصی زور دیا ہے۔اپنی دوبارہ تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے علاقائی امن، استحکام، تعمیری دو طرفہ تعاون اور اقتصادی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جو بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور ہمارا مقصد ان امکانات کو دونوں ممالک میں کاروبار، سرمایہ کاروں، برآمد کنندگان اور کاروباری افراد کے لیے ٹھوس مواقع میں تبدیل کرنے چاہتا ہوں اور میں پاکستان ، امریکہ کے درمیان کاروباری سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے کے لیے بھرپور کام جاری رکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان،امریکہ بزنس کونسل دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں “جوائنٹ وینچرز ” ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون، مارکیٹ تک رسائی اور کاروباری سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی، جبکہ پاکستانی اور امریکی کاروباری برادریوں کے درمیان باہمی میل جول کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وڑن پاکستان اور امریکہ کے کاروباری تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور مضبوط، پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داریاں قائم کرنا ہے۔ ہم نئے مواقع کی نشاندہی کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے دونوں ممالک میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، کاروباری تنظیموں، سرمایہ کاروں اور تجارتی اداروں کے ساتھ فعال طور پر رابطہ رکھیں گے۔ شیخ امتیاز حسین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں امریکی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے، خاص طور پر زراعت و باغبانی، فوڈ پروسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، خدمات اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں انہوں نے ایف پی سی سی آئی (FPCCI)، پاکستانی تجارتی مشنز، امریکی کاروباری تنظیموں، ایوان ہائے تجارت اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تا کہ تجارتی روابط کو بڑھایا جا سکے اور پاکستان کو تجارت و سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔توقع ہے کہ شیخ امتیاز حسین کی دوبارہ تعیناتی سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات استوار کرنے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی کونسل کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔
شیخ امتیاز حسین ایف پی سی سی آئی کے پاکستان،امریکہ بزنس کونسل کے چیئرمین دوبارہ تعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل