کراچی۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاو¿س کراچی میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سندھ کی سیاسی و انتظامی صورتحال، حکومتی امور اور مختلف محکموں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال سمیت جاری حکومتی امور سے آگاہ کیا۔سندھ کے وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ملاقات کے دوران اپنے محکمے کی کارکردگی اور متعلقہ امور سے چیئرمین پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا۔دریں اثنا بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت بابا غلام رسول عمرانی نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ملاقاتوں میں صوبائی سیاسی صورتحال، انتظامی معاملات اور مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
بلاول بھٹوزرداری سے اہم سیاسی و حکومتی شخصیات کی ملاقاتیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل