بجلی چوری پر ڈی ٹیکشن بل 12 ماہ تک چارج کرنے کی تجویز

لاہور۔۔۔۔۔۔بجلی چوری کی مد میں صارفین کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کے قوانین میں ترمیم کی تجویز سامنے آ گئی ۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا دورانیہ 6 سے بڑھا کر 12ماہ کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کے لئے لوڈ کی بنیاد پر 12ماہ کا بل چارج ہو سکے گا،کمرشل، انڈسٹریل، ٹیوب ویلز سمیت دیگر صارفین کو 12ماہ کا بل چارج ہو سکے گا،گھریلو صارفین کو 6ماہ کا ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق جعلی یا بوگس میٹر کا استعمال کرنے پر ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جا سکے گا،میٹر کے لوڈ پروفائل کو فریز یا تبدیل کرنے پر بھی بجلی چوری کا بل چارج ہو گا جبکہ سافٹ ویئر کے ذریعے بلنگ میٹر میں ردوبدل کرنے سے بھی بجلی چوری کا بل چارج ہو گا،ڈیوائس کے ذریعے میٹر ریڈنگ کو الٹنا یا تبدیل کرنے پر بھی ڈی ٹیکشن بل چارج ہو گا،بلنگ میٹر کی سکیورٹی توڑنے سمیت دیگر معاملات پر لوڈ کی بنیاد پر بل چارج ہو گا، گھریلو صارفین کیلئےڈی ٹیکشن بل کی مدت زیادہ سے زیادہ6ماہ ہوگی،نیپرا کی جانب سے کسٹمر سروسز مینوئل میں ترمیم کی منظوری پر بل چارج ہو سکے گا۔دستاویزات کے مطابق ان مجوزہ ترامیم پر عملدرآمد نیپرا کی جانب سے کسٹمر سروسز مینوئل میں ترمیم کی منظوری کے بعد ممکن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں