اسلام آباد ۔۔۔۔۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پہ چڑھائی کر کے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات میں اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا بتا چکے ہیں اس کا فورم عدالت ہے حکومت نہیں، قانونی اور آئینی طریقہ کار ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ جلسے جلوس اور شہروں پہ چڑھائی کر کے بانی کی رہائی کروائی جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر موقف دیا کہ سپریم کورٹ نے معائنے کا حکم دیا تھا وہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکم پر عملدرآمد میں کوئی کمی بیشی ہے تو اسے عدالت کو دیکھنا ہے، جلسے جلوس سے ایسا نہیں ہو گا۔
اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی کو سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل