گورنر سندھ سید نہال ہاشمی کا میگنی فائی سائنس سینٹر کا دورہ

کراچی۔۔۔۔۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے داو¿د فاو¿نڈیشن کے ٹی ڈی ایف میگنی فائی سائنس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں سبرینا داو¿د اور دیگر منتظمین نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سائنس، فزکس، تاریخِ کراچی، زمین، سمندر اور آسمان سمیت مختلف موضوعات پر مبنی نمائشوں کا جائزہ لیا۔ انہیں میوزیم میں موجود نمائشوں اور بچوں کیلئے تعلیمی و عملی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ میگنی فائی سائنس سینٹر میں سائنس، فزکس اور تاریخِ کراچی کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو سیکھنے، تجربات اور عملی مشاہدے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مرکز میں نجی شعبے کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا جدید میوزیم قائم کرنا قابلِ تحسین ہے۔ میوزیم کی صفائی، خوبصورتی اور مختلف حصوں کی بہترین ترتیب بھی قابل تعریف ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم، سائنس اور صنعت و تجارت سے وابستہ اداروں کو ایسے منصوبوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ حکومت اور نجی شعبہ مل کر اس نوعیت کے منصوبوں کو فروغ دیں تو بچوں اور نوجوانوں کیلئے مزید بہتر تعلیمی اور سیکھنے کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے شہریوں، بالخصوص بچوں سے میگنی فائی سائنس سینٹر کا دورہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مراکز بچوں میں تجسس، تخلیقی سوچ اور سائنسی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں