جیکب آباد پولیس کی بڑی کارروائیاں

جیکب آباد ( انیس جکھرانی)جیکب آباد پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے قتل، اقدامِ قتل اور منشیات فروشی میں ملوث 3 روپوش و مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دیسی شراب کی بوتلوں کی بڑی مقدار برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان جیکب آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اقدامِ قتل کا ملزم گرفتار دوداپور پولیس نے ایس ایچ او معشوق علی جکھرانی کی قیادت میں جعفر آباد لاڑو کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل اور دھمکیوں کے مقدمے میں مطلوب ملزم اکرم ولد نوکھاف کٹوہر کو گرفتار کر لیا۔قتل کا روپوش ملزم شکنچے میں: تھانہ آباد کے ایس ایچ او ایس آئی پی محمد حسن جونیجو نے پولیس نفری کے ہمراہ گیس پائپ لائن کے قریب چھاپہ مار کر قتل کی سنگین واردات میں کافی عرصے سے مطلوب روپوش ملزم پرویز احمد ولد علی گل جتوئی کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد: گڑھی خیرو پولیس نے ایس ایچ او ایس آئی پی طالب حسین میمن کی سربراہی میں پبلک پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسان لغاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 10 عدد اَدھیا دیسی شراب برآمد کر کے حدود کے تھانے میں امتناعِ منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی قیام اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں