حکومت کی بات چیت کی پیشکش صرف پیشکش ہے اس میں عملی کچھ نہیں ‘ بیرسٹر گوہر

لاہو۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے کس سے بات کرنی ہے ،بات ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی،بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے چار لوگ اور آٹھ اراکین قومی اسمبلی گرفتار اور وزرا ءلاپتہ ہیں،خیبر پختوانخواہ میں اراکین قومی و صوبائی ہمارے ہیں لیکن سکہ آپ کا چلتا ہے یہ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور آیا ہوں،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے۔ انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں بغیر گورنر رول کے اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے،آپ نے ایک طرح سے خیبر پختوانخواہ کو مکمل نٹرول کیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم یہ چارہے ہیں کہ ہمارا مارچ بھی ہو اور پرامن بھی ہوایک حکومتی ٹولہ ہمارے لانگ مارچ کے حوالے کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے کہ ہم اداروں پر حملہ آور ہوں گے،حکومتی ٹولہ جو بیانیہ بنارہا ہے اس کا کوئی بندوبست کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے کس سے بات کرنی ہے ،بات ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی،سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا،کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکلے اور پاکستان کے مسائل حل ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس اور ہماری قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے،حکومت کی بات چیت کی پیشکش صرف پیشکش ہے اس میں عملی کچھ نہیں ،حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی کوئی سوچ نہیں ،گورنر راج سے پہلے ہی خیبر پختوانخواہ ان کو گورنر راج لگا ہوا ہے،سیاست میں کوئی لفظ حتمی نہیں ہوتا،جو دوسروں کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں ان کا حال سب کے سامنے ہے۔قبل ازیں بیرسٹر گوہر عمران خان کی بہنوں کے گھر گئے ان کے اہل خانہ سے ملے اور ان کا حوصلہ بڑھایااور کہا کہ ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں