پیٹرول 1.93، ڈیزل 4.21 روپے فی لیٹر سستا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 93 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے اور ڈیزل کی 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں