حافظ محمد ادریس کی دینی و تحریکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: ثمینہ سعید

لاہور(پ ر) قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید ،صدر لاہور عظمی عمران نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور دیرینہ رکن حافظ محمد ادریس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور بھی جماعت اسلامی کے کارکنان سے دلی تعزیت کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حافظ محمد ادریس کی وفات جماعت اسلامی کے لیے ایک عظیم صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ، دیرینہ رفیق اور تحریک کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے مخلص رکن تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پ±ر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد ادریس نے اپنی زندگی دین کی سربلندی، اقامتِ دین اور جماعت اسلامی کی دعوت و تحریک کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی طویل تحریکی وابستگی، اخلاص، استقامت اور جماعت کے ساتھ وفاداری کارکنان کے لیے قابلِ احترام مثال ہے۔ ان کی خدمات اور دینی و تحریکی جدوجہد کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ثمینہ سعید نے کہا کہ تحریک کے مخلص اور باوفا ساتھیوں کا رخصت ہونا پوری جماعت کے لیے غم کا لمحہ ہے، لیکن ان کی زندگی کا پیغام اور جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہتی ہے۔ حافظ محمد ادریس کی دینی خدمات اور جماعت اسلامی سے وابستگی ہمارے لیے ایک قیمتی امانت ہیں۔انہوں نے مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی تمام دینی و تحریکی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے اور جماعت اسلامی کے ساتھیوں کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔نیز ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار، عفت سجاد، عائشہ سید،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، نائب نگران میڈیا سیل سعدیہ حمنہ ، سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان و رفقائے تحریک کے لیے یہ جدائی باعثِ اجر و استقامت بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں